بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

17 شوال 1445ھ 26 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

واٹس ایپ پر پوسٹ کرتے وقت اشتہار میں کسی انسان کی تصویر لگانے کا حکم


سوال

کیا واٹس ایپ کی پوسٹ اس انداز سے بنانا جائز ہوگا کہ اس میں قرآن کریم کی آیات مع ترجمہ تحریر ہوں اور اس کے ساتھ انسانی تصویر بھی ہو، اشتہار کاری کے لئے؟ 

جواب

واضح رہے کہ کسی بھی جان دار کی تصویر بنانا ناجائز وحرام ہے،لہذا صورتِ مسئولہ میں واٹس ایپ پر پوسٹ بناتے وقت اس میں قرآن کریم کی آیات مع ترجمہ کے لکھنا تو جائز ہے ،لیکن اس کے ساتھ کسی انسان کی تصویر لگانا جائز نہیں ہے۔

مسلم شریف میں ہے:

"عن عبد الله، قال: قال رسول الله صلى الله عليه وسلم: «إن أشد الناس عذابا يوم القيامة المصورون»."

ترجمہ:" حضرت عبداللہ ابن مسعود رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ میں نے رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کو یہ فرماتے ہوئے سنا" خدا کے ہاں سخت ترین عذاب کا مستوجب،مصور ہے۔"( مظاہر حق)

(كتاب اللباس والزينة،باب لا تدخل الملائكة بيتا فيه كلب و لاصورة،201/2،ط:قديمي)

وفيه أيضا:

"عن سعيد بن أبي الحسن، قال: جاء رجل إلى ابن عباس، فقال: إني رجل أصور هذه الصور، فأفتني فيها، فقال له: ادن مني، فدنا منه، ثم قال: ادن مني، فدنا حتى وضع يده على رأسه، قال: أنبئك بما سمعت من رسول الله صلى الله عليه وسلم، سمعت رسول الله صلى الله عليه وسلم يقول: «كل مصور في النار، يجعل له، بكل صورة صورها، نفسا فتعذبه في جهنم» وقال: «إن كنت لا بد فاعلا، فاصنع الشجر وما لا نفس له»."

(كتاب اللباس والزينة،باب لا تدخل الملائكة بيتا فيه كلب و لاصورة،202/2،ط:قديمي)

فقط والله أعلم


فتوی نمبر : 144407100396

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں