بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

18 شوال 1445ھ 27 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

واٹس ایپ پر ڈی پی تصویر لگانا


سوال

واٹس ایپ (Whatsapp) کی ڈیپی (dp) پر فوٹو لگانے کا کیا حکم ہے؟ جس کے پاس نمبر نہیں محفوظ ہوتا وہ فوٹو سے پہچان جاتا ہے، کیا اس صورت میں فوٹو لگاسکتے ہیں؟

جواب

 واٹس ایپ آئی ڈی پر شناخت (پہچان)کے لیے تصویر لگانا شرعی ضرورت کے دائرہ میں نہیں آتا، اس لیے کہ  اس میں آدمی کے لیے نہ تو کوئی قانونی مجبوری ہے کہ حکومت نے ا س کو لازمی قرار دیا ہو  اور نہ ہی اس کے نہ رکھنے میں کوئی ضرر ونقصان پایا جاتا ہےکہ اگر نہ لگائے تو اس میں جان یا مال کو نقصان پہنچنے کا اندیشہ ہو اور شناخت کے لیے دیگر مختلف چیزیں بھی ہوسکتی ہیں مثلاً اسی ڈی پی میں اپنا نام و ضروری تفصیلات لکھ دے، نیز ضرورت پر بہ ذریعہ فون رابطہ سے بھی شناخت حاصل کی جاسکتی ہے، اور شناخت نہ بھی ہو تو اس سے شرعی ضرورت وابستہ نہیں ہے؛ اس لیے  واٹس ایپ آئی ڈی پرشناخت کے لیے اپنی یا کسی بھی جان دار کی تصویر لگانا شرعاً جائز نہیں ہے ۔ فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144108201460

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں