بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

22 شوال 1445ھ 01 مئی 2024 ء

دارالافتاء

 

واٹس ایپ کا (blue tick) اور (last seen) بند کرنا


سوال

واٹس ایپ جو آج کل باہمی رابطوں کا ایک ذریعہ ہے ، اس میں جب آپ کسی کو پیغام بھیجتے ہیں تو ایک سائن (✓) کا نشان بنا ہوا آتا ہے، جس کا مطلب پیغام آپ کے پاس سے چلا گیا ہے ، اگر مطلوبہ شخصیت کو انٹرنیٹ کی سہولت میسر ہے تو ڈبل سائن (✓✓) کا نشان ( جو کہ سفید ہوتا ہے ) بنا ہوا ہوتا ہے،  جس کا مطلب ہے پیغام اس شخص کے پاس پہنچ چکا ہے اور جب وہ شخص پیغام کھول کر دیکھ لے، تو ڈبل سائن (✓✓) کا نیلا نشان بنا ہوا ہوتا ہے اور آپ کو پتہ چل جاتا ہے کہ اس شخص نے پیغام پڑھ لیا ہے اور اس کا وقت بھی معلوم ہوتا ہے، بعض لوگ اپنے واٹس ایپ میں ایک ایسی تبدیلی کرتے ہیں جس سے کسی کو یہ نہیں پتہ چلتا کہ سامنے والے نے پیغام پڑھ لیا ہے یا نہیں ؟ اور ایسی تبدیلی جان بوجھ کر کرتے ہیں تا کہ کوئی بھی شخص ان سے بھیجے گئے پیغام کے بارے میں باز پرس نہ کرسکے، اسی طرح واٹس ایپ پر یہ بھی پتہ لگتا ہے سامنے والے نے آخری مرتبہ واٹس ایپ کب دیکھا تھا؟ لوگ اس میں بھی تبدیلی کر دیتے ہیں تاکہ کسی کو پتہ نہ چل سکے، بعض احباب سے وجہ پوچھی تو جواب یہی ملا کہ لوگوں سے بچنے کے لیے ایسا کیا ہے،  کیا اس طرح کرنا درست ہے؟

جواب

انسان کو اپنی مملوکہ چیز میں ہر قسم کے جائز تصرف کا حق حاصل ہے۔واٹس ایپ کا نیلا نشان (blue tick) بند کرنے اور آخری مرتبہ واٹس ایپ دیکھنے کا وقت (last seen) بند کرنے میں  شرعاً کوئی قباحت نہیں ہے۔

بدائع الصنائع میں ہے:

"للمالك ‌أن ‌يتصرف في ملكه أي تصرف شاء."

(كتاب الدعوى، ج:6، ص:264، ط: دار الكتب العلمية)

فقط والله أعلم


فتوی نمبر : 144506101733

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں