میت کی وصیت کے بارے میں کوئی عمدہ سی کتاب کا نام بتادیں!
اس موضوع پر مکتبہ بیت العلم کی جانب سے طبع شدہ مختصر و مفید کتاب بنام " وصیت لکھیے"، (از مفتی حنیف عبد المجید صاحب)، اسی طرح ”وراثت و وصیت کے شرعی احکام“ (حضرت مولانا مفتی محمد سلمان زاہد صاحب) کا مطالعہ کر لیا جائے۔
البتہ مسائل کے اَحکام متعینہ طور پر جاننے کے لیے بہتر طریقہ یہ ہے کہ کسی مستند مفتی سے رجوع کرکے مسائل معلوم کرلیے جائیں۔ فقط واللہ اعلم
فتوی نمبر : 144205200320
دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن