بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

18 رمضان 1445ھ 29 مارچ 2024 ء

دارالافتاء

 

مسجد کی دیوار سےملاکرپائے خانہ بنانا


سوال

مسجد کی دیوار سے ملاکرپایخانہ روم بناناکیسا ہے؟

جواب

مسجد کی دیوار  سے ملا کر پائے خانہ کی جگہ بنانا  مناسب نہیں ہے؛ اس لیے  کہ بدبو  وغیرہ مسجد میں آئے  گی، اور مساجد کو نجاست سے پاک رکھنے کے ساتھ ساتھ  نجاست کی بدبو سے بھی پاک رکھنا چاہیے؛  لہذا  پائخانہ کی جگہ  مسجد سے قدرے فاصلہ پر ہونی  چاہیے۔

حدیث میں ہے :

"عن أبي سعید الخدري أن رسول ﷲ صلی ﷲ علیه وسلم مرّ علی زراعة بصل هو و أصحابه فنزل ناس منهم فأکلوا منه ولم یأ کل آخرون، فرحنا إلیه فدعا الذین لم یأکلوا البصل و أخر الآخرون حتی یذهب ریحھا".

یعنی حضرت ابو سعید خدری ؓ سے مروی ہے کہ ایک دفعہ آنحضرتﷺ اور آپ کے صحابہ کرام پیاز کے کھیت کے قریب سے گزرے، بعض صحابہ وہاں ٹھہر گئے، ان میں سے بعض نے اس میں سے کھایا اور بعض نے نہیں کھایا، پھر سب بارگاہ نبوی میں پہنچے تو آنحضرتﷺ نے پیاز نہ کھانے والوں کو قریب بلایا اور پیاز کھانے والوں کو بد بوزائل ہونے تک پیچھے بٹھایا۔

(صحیح مسلم ج۱ ص ۲۰۹باب نہی عن اکل سوم اوبصل الخ )

فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144209202323

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں