بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

7 ربیع الثانی 1446ھ 11 اکتوبر 2024 ء

دارالافتاء

 

ناپاک کپڑوں کو واشنگ مشین میں دھونے کے بعد مشین کو پاک کرنے کا طریقہ


سوال

اگر ناپاک کپڑے واشنگ مشین میں دھو ئے جائیں تو کیا مشین کو پاک کرنا ضروری  ہے،  اگر ہے تو کسی طرح پاک کیا جائے؟ 

جواب

اگر واشنگ مشین میں ناپاک کپڑوں کو دھویا جائے  تو اس کے بعد واشنگ مشین سے ناپاک پانی بہانے کے بعد ،  اس پر پاک پانی بہایا جائے ، یہاں تک کہ ناپاک پانی کا اثر ختم ہو جائے تو واشنگ  مشین پاک ہوجائے گی، اسی طرح اگر مشین میں ہی ناپاک کپڑوں کو  دھوتے ہوئے ایک بار پانی مکمل نکالنے کے بعد ، دوبارہ پانی ڈالا جائے اور پھر پانی  مکمل نکالا جائے اور اسی طرح تیسری مرتبہ کیا جائے تو کپڑے اور مشین دونوں پاک ہوجائیں گے۔

الدر المختار وحاشية ابن عابدين (رد المحتار) (1/ 310):

"(و) يطهر (صقيل) لا مسام له (كمرآة) وظفر وعظم وزجاج وآنية مدهونة أو خراطي وصفائح فضة غير منقوشة بمسح يزول به أثرها مطلقاً، به يفتى.(قوله: صقيل) احترز به عن نحو الحديد إذا كان عليه صدأ أو منقوشاً، وبقوله: " لا مسام له " عن الثوب الثقيل، فإن له مساماً، ح عن البحر. (قوله: وآنية مدهونة) أي: كالزبدية الصينية، حلية. (قوله: أو خراطي) بفتح الخاء المعجمة والراء المشددة بعدها ألف وكسر الطاء المهملة آخره ياء مشددة نسبة إلى الخراط، وهو خشب يخرطه الخراط فيصير صقيلاً كالمرآة ح (قوله: بمسح) متعلق بيطهر، وإنما اكتفى بالمسح؛ لأن أصحاب رسول الله صلى الله عليه وسلم كانوا يقتلون الكفار بسيوفهم ثم يمسحونها ويصلون معها؛ ولأنه لا تتداخله النجاسة، وما على ظهره يزول بالمسح بحر. (قوله: مطلقاً) أي: سواء أصابه نجس له جرم أو لا، رطباً كان أو يابساً على المختار للفتوى، شرنبلالية عن البرهان."

قال في الحلية: والذي يظهر أنها لو يابسة ذات جرم تطهر بالحت والمسح بما فيه بلل ظاهر من خرقة أو غيرها حتى يذهب أثرها مع عينها، ولو يابسة ليست بذات جرم كالبول والخمر فبالمسح بما ذكرناه لا غير، ولو رطبة ذات جرم أو لا فبالمسح بخرقة مبتلة أو لا."

فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144210200709

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں