بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

20 شوال 1445ھ 29 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

واش روم میں گھر کی چپل پہن کر جانا


سوال

کیا واش روم میں گھر کی چپل پہن کر جانا ٹھیک ہے؟ یہ جانتے ہوئے کہ واش روم کی  نجس جگہ ہے۔

جواب

صورتِ مسئولہ میں  چپل پہن کر اگر  بیت الخلاء میں جانے سے  چپل پر نجاست لگ جائے تو چپل  ناپاک ہوجائیں گے،اوراسے دھوکر پاک کرناضروری ہوگا،اور اگر ان پر کوئی نجاست  نہ لگے تو صرف رفع حاجت کے لیے بیت الخلاء جانے سے چپل ناپاک نہیں ہوں گے۔بہردو صورت  گھرکی چپل پہن کرواش روم جانے میں کوئی حرج نہیں ہے ۔تاہم واش روم اور گھرکی چپل الگ ہونا بہتر ہے۔

فتاوی شامی میں ہے :

"(قوله: مشى في حمام ونحوه) أي: كما لو مشى على ألواح مشرعة بعد مشي من برجله قذر لايحكم بنجاسة رجله ما لم يعلم أنه وضع رجله على موضعه؛ للضرورة، فتح. وفيه عن التنجيس: مشى في طين أو أصابه ولم يغسله وصلى تجزيه ما لم يكن فيه أثر النجاسة؛ لأنه المانع، إلا أن يحتاط، وأما في الحكم فلايجب".

( کتاب الطہارۃ، باب الانجاس،1/ 350 ط : سعید)

فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144505101556

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں