بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

9 شوال 1445ھ 18 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

واش رومز (بیت الخلا) کی چھت پر مسجد تعمیر کرنے کا حکم


سوال

واش رومز کی پختہ لنٹر چھت پر مسجد تعمیر کرنا کیسا ہے؟

جواب

شرعی مسجد تحت الثری (زمین کی تہہ) سے اوپر آسمان تک  قیامت تک کے لیے مسجد رہتی ہے، اس لیے جس زمین پر واش رومز (بیت الخلا) بنے ہوئے ہوں، ان کی چھت پر مصلیٰ یا عارضی مسجد تو بنائی جاسکتی ہے، شرعی مسجد تعمیر نہیں کی جاسکتی ہے، ہاں مسجد کے واش رومز (بیت الخلا)  کی چھت کو مسجد کی توسیع میں شامل کیا جاسکتا ہے، لیکن اس صورت میں بھی یہ مسجد مسجدِ شرعی نہیں کہلائےگی ۔

’’ البحر الرائق  میں ہے:

"حاصله: أن شرط كونه مسجداً أن يكون سفله وعلوه مسجداً؛ لينقطع حق العبد عنه؛ لقوله تعالى: {وأن المساجد لله} [الجن: 18] ‘‘

فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144204200253

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں