بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

18 رمضان 1445ھ 29 مارچ 2024 ء

دارالافتاء

 

وساوس اورفاسد خیالات کاعلاج


سوال

سرمیرا پرابلم ہے کہ مجھے اپنامائنڈ کسی اورکے کنٹرول میں لگتاہے، میں پاکی ناپاکی کے سلسلے میں مطمئن ہی نہیں ہوپاتا اورمیں شاید نفسیاتی ہورہاہوں اورمیں چھوٹاہوں کسی نفسیاتی ڈاکٹر کے پاس بھی نہیں جاسکتا، مجھے غسل میں ایک گھنٹہ لگتاہے اوروضومیں بھی بہت دیرلگتی ہے۔ میری سمجھ میں نہیں آتامیں کیاکروں، ہرچیزمجھے ناپاک لگتی ہے۔ میں جانتاہوں یہ بہت بڑا سوال ہے، لیکن میری مشکل ایسی ہے کہ اس کے مقابلے میں یہ سوال کچھ بھی نہیں ہے۔ پلیز میرے سوال کاجواب دیجیے۔ اللہ آپ کواس کااجردے گا۔

جواب

پاکی ناپاکی کے متعلق وساوس کے خاتمے کے لیے آپ دوکام کریں۔١ اعوذباللہ من الشیطٰن الرجیم کثرت سے پڑھیں۔۲ وضومیں سنت طریقے کے مطابق ہرعضوکوتین مرتبہ دھونے پراکتفاکریں اورتین مرتبہ کے اندرہی ہرعضوکومکمل دھولیں، تین مرتبہ سے زیادہ کوئی عضونہ دھوئیں ،پھربھی وسوسہ آئے تواس کی طرف توجہ نہ دیں بلکہ شیطانی خیال سمجھ کراعوذباللہ من الشیطان الرجیم پڑھیں۔ غسل کرتے وقت پہلے سنت کے مطابق وضوکریں، پھرپورے جسم پرتین مرتبہ پانی بہائیں۔ اس سے زیادہ تعدادمیں پانی نہ ڈالیں۔ مزید یہ کہ قریبی مسجد کے امام صاحب سے وضوکاسنت طریقہ عملی طور پرسیکھ کراورغسل کاسنت طریقہ بھی معلوم کرکے اس پرعمل کریں۔ فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 143502200006

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں