بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

15 شوال 1445ھ 24 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

وساوس / فاسد خیالات دور کرنے کا وظیفہ


سوال

 جب کوئی بھی شخص مجھ سےاپنی کسی کامیابی یا کسی فائدے کی بات کرتا ہے تو اکثر میرے ذہن میں یہ خیال آتا ہے کہ جو شخص مجھ سے اپنی بات کر رہا ہے کہیں وہ یہ نہ سوچ لے کہ میں اس کی کامیابی یا فائدے سے جیلس ہو رہا ہوں۔ اس پریشانی کی وجہ سے میرے چہرے پر پریشانی کے آثار نمایاں ہو جاتے ہیں، جب کہ اللہ بہتر جانتا ہے کہ میں کبھی کسی کی کامیابی یا کسی مالی فائدے سے جیلس نہیں ہوا اور نہ ہی کبھی ایسا ہوا ہے، لیکن ایک یہ پریشانی ہے جو میرا پیچھا نہیں چھوڑ رہی اور مجھ سے بات کرنے والا شخص معلوم نہیں کیا کیا سوچ لیتا ہے اور ایک دو بار تو کچھ دوستوں نے اس بات کو نوٹس کرکے مجھے شرمندہ کیا،  لیکن اللہ میرے دل کی حالت جانتا ہے کہ میں کسی سے جیلس نہیں ہوتا، بس اک یہ پریشانی آ جاتی ہے کہ کوئی کیا سوچ رہا ہو گا، جب مجھ سے کوئی ایسی بات کرتا ہے،  خدا را  مجھے کوئی ایسا حل بتائیں یا کوئی ایسا وظیفہ بتائیں جس اس کا علاج ہو سکے!

جواب

صورتِ  مسئولہ میں  جب آپ کا دل صاف ہے، تو آپ کو پریشان نہیں ہونا چاہیے۔ نیز شیطانی وساوس کو ذہن پر جتنا سوار کریں گے، اتنا ہی اس میں پھنستے جائیں گے، لہذا اس پہلو سے زیادہ نہ سوچیں۔ ذیل میں وساوس دور کرنے کی چند تدبیریں ذکر کی جارہی ہیں :

1 : وسوسے کے مواقع پر "أعوذ بالله" پڑھ کر بائیں جانب تین مرتبہ تھتکاریں۔

2 :" آمَنْتُ بِاللّٰهِ وَ رُسُلِه" پڑھیں۔

3 : "هُوَ الْأَوَّلُ وَالْآخِرُ وَالظَّاهِرُ وَالْبَاطِنُ وَهُوَ بِكُلِّ شَيْءٍ عَلِيْمھ" پڑھیں۔

فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144206200771

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں