بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

26 شوال 1445ھ 05 مئی 2024 ء

دارالافتاء

 

ورزش کے ذریعہ شہوانی لذت حاصل کرنا


سوال

میرا سوال یہ ہے کہ جسمانی ورزش جس میں الٹا جھک کر ٹانگ کو ایک خاص انداز میں گھومایا جاتا ہے، جس سے عورت کی شرم گاہ کے اندر لذت سی پیدا ہوتی ہے، اور جی سپورٹ وائبریٹ کرتا ہے،تسکین کے لئے ایسا کرنا جائز ہے یا نہیں ؟ یا اس ورزش کو کر کے تسكین حاصل کرنا کیسا عمل ہے ؟ صرف ٹانگ کو ایک مخصوص انداز سے حرکت دی جاتی ہے شرم گاہ کے اندر کچھ بھی داخل نہیں کیا جاتا۔ 

جواب

واضح رہے کہ شہوانی  لذت پانے کے لیے ایسی ورزش کرنا کہ جس سے لذت حاصل ہو ،جائز نہیں ،لہذا صورتِ مسئولہ میں مذکورہ خاتون کے لیے ایسی ورزش کرنا جائز نہیں جس سے وہ شہوت حاصل کرے، اور لذت حاصل کرے

اللہ تعالی کا ارشاد  ہے: 

"وَالَّـذِيْنَ هُـمْ لِفُرُوْجِهِـمْ حَافِظُوْنَ .اِلَّا عَلٰٓى اَزْوَاجِهِـمْ اَوْ مَا مَلَكَتْ اَيْمَانُـهُـمْ فَاِنَّـهُـمْ غَيْـرُ مَلُوْمِيْنَ .فَمَنِ ابْتَغٰى وَرَآءَ ذٰلِكَ فَاُولٰٓئِكَ هُـمُ الْعَادُوْنَ."

ترجمہ:

اور جو اپنی شرم گاہوں کی (حرام شہوت رانی سے)حفاظت رکھنے والے ہیں لیکن اپنی بیبیوں سے یا اپنی (شرعی) لونڈیوں سے(حفاظت نہیں کرتے)کیوں کہ ان پر ـ(اس میں) کوئی الزام  نہیں ہاں جو اس کے علاوہ (اور جگہ شہوت رانی کا) طلب گار ہو ایسے لوگ حد (شرعی) سے نکلنے والے ہیں ۔

(بیان القرآن،سورۃ المؤمنون(الآیۃ:6،7)، ج:2ص:537 ط:رحمانیہ)

فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144505100732

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں