ایک بزرگ ہیں، اُن کی اولاد نہیں تھی، بزرگ فوت ہوچکے ہیں، اُن کی بیوہ ہیں، بزرگ کے نام 10 مرلے جگہ ہے، کیا اس جگہ میں اُس بزرگ کے بھائی کا حصہ بن سکتا ہے؟
صورتِ مسئولہ میں اگر واقعۃً مذکورہ شخص کی اولاد نہیں ہے، تو ان کے ترکہ کا ایک چوتھائی حصہ (25 فیصد) ان کی بیوہ کو ملے گا، اور باقی ترکہ دیگر ورثاء میں تقسیم ہوگا، اگر مرحوم کے والدین حیات ہیں تو وہ بھی حق دار ہوں گے، اگر والد حیات نہ ہوں تو پھر مرحوم کے بھائی بہن حق دار ہوں گے، لہذا مکمل ورثاء کی تفصیل بتاکر ان کے حصہ معلوم کیے جاسکتے ہیں۔ فقط واللہ اعلم
فتوی نمبر : 144204200088
دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن