بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

9 ذو القعدة 1445ھ 18 مئی 2024 ء

دارالافتاء

 

وردہ محمد نام رکھنا


سوال

وردہ محمد نام رکھنا کیسا ہے؟

جواب

"وردہ"  کے معنی گلاب کے پھول کے آتے ہیں، اور یہ بچی کے نام کے طور پر مستعمل ہے، لہٰذا بچی کا نام  "وردہ" رکھنا درست ہے،نیز محمد  کا اسم صرف لڑکوں کے نام کے ساتھ متعارف ہے،اسی لیے لڑکی کے نام کے ساتھ محمد کا لفظ نہ ملایا جائے ، البتہ اگر بچی کے والد کا نام "محمد"   ہے، اس نسبت سے "وردہ" نام کے ساتھ "محمد" لگایا جارہا ہے تو درست ہے۔

تاج العروس میں ہے:

"ورد : ( {الوَرْدُ مِنْ كُلِّ شَجَرَةٍ: نَوْرُهَا، و) قد (غَلَبَ على) نوعِ (الحَوْجَمِ) وَهُوَ الأَحمرُ الْمَعْرُوف الَّذِي يُشَمُّ واحدته} وَرْدَة ، وَفِي الْمِصْبَاح أَنه مُعَرَّبٌ. (و) من الْمجَاز الوَرْدُ (من الخَيْلِ: بَيْنَ الكُمَيْتِ والأَشْقَرِ) ، سُمِّيَ بِهِ لِلَوْنِهِ، ويَقرب مِنْهُ قولُ مُخْتَصر العَيْنِ: {الوُرُودَ: حُمْرَةٌ تَضْرِب إِلى صُفْرَةٍ، فَرسٌ} وَرْدٌ، والأُنْثَى {وَرْدَةٌ، وَفِي الْمُحكم: الوَرْدُ: لَوْنٌ أَحْمَرُ يَضْرِب إِلى صُفْرَةٍ حَسَنَةٍ فِي كُلِّ شيْءٍ، فَرَسٌ وَرْدٌ."

(ورد، ج:9، ص:286، ط:دار الهداية)

فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144506100802

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں