بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

16 شوال 1445ھ 25 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

وقتی فرض نماز کی جماعت کے وقت پر جنازہ آجائے تو پہلے کون سی نماز پڑھی جائے؟


سوال

 اگر جنازہ تیار ہو اور ساتھ میں نماز جماعت کا وقت بھی ہو رہا ہو تو کیا نماز ادا کرنی چاہیے یا جنازہ؟

جواب

اگر جماعت کی نماز کا وقت ہوچکاہو اور اس وقت جنازہ بھی آجائے تو پہلے جماعت کے ساتھ اس وقت کی فرض نماز ادا کی جائے ،پھر جنازہ کی نماز پڑھی جائے ۔

وفي الدر المختار وحاشية ابن عابدين :

"(وتقدم) صلاتها (على صلاة الجنازة إذا اجتمعا)؛ لأنه واجب عينًا والجنازة كفايةً (و) تقدم (صلاة الجنازة عن الخطبة) و على سنّة المغرب و غيرها و العيد على الكسوف، لكن في البحر قبيل الأذان عن الحلبي: الفتوى على تأخير الجنازة عن السنة، و أقرّه المصنف، كأنه إلحاق لها بالصلاة ..." الخ

(رد المحتار2/ 167ط:سعيد)

وفي البحر الرائق شرح كنز الدقائق :

"و قد قدمنا أنه يبدأ بصلاة المغرب، ثم يصلون على الجنازة، ثم يأتون بالسنة و لعله بيان الأفضل، و في شرح المنية معزيًا إلى حجة الدين البلخي: أن الفتوى على تأخير صلاة الجنازة عن سنّة الجمعة و هي سنّة، فعلى هذا تؤخر عن سنّة المغرب؛ لأنها آكد." (1/ 266الناشر: دار الكتاب الإسلامي)

فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144211200790

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں