بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

24 شوال 1445ھ 03 مئی 2024 ء

دارالافتاء

 

واقف کی اجازت سے وقف کی رقم کو کاروبار میں لگانا


سوال

 مسجد کا امام یا متولی مسجد کی مستقل آمدن کے لیے کوشاں ہو ،اور ہر آنے والے واقف سے اجازت بھی لیتا ہو کہ آپ کے پیسے مسجد کی آمدن کو مستقل بنانے کے لیے کاروبار میں صرف کریں گے یا پھر جمعے کی نماز میں  اعلان کردیا ہو، تو کیا ان دونوں صورتوں میں مسجد کے ان جمع شدہ پیسوں کو  مسجد کی مستقل آمدن کا ذریعہ بنانے میں استعمال کیا جاسکتا ہے ؟

جواب

واضح رہے کہ مسجد کی رقم امام یا متولی  کے پاس امانت ہوتی ہے،   اسے اپنے استعمال میں لانا، یا اس سے کاروبار کرنا جائز نہیں، لہذا صورتِ مسئولہ میں مسجد کی آمدن کو کاروبار میں لگانا جائز نہیں ، کاروبار میں لگانے کا مطلب ہے کہ چندہ ضرورت سے زائد ہے، لہذا آئندہ بوقتِ ضرورت اور بقدرِ ضرورت ہی چندہ جمع کریں، بلا ضرورت ایسا کرنا درست نہیں ہے۔

فتاوی ہندیہ میں ہے:

" وأما حكمها فوجوب الحفظ على المودع وصيرورة المال أمانة في يده ووجوب أدائه عند طلب مالكه، كذا في الشمني.

الوديعة لاتودع ولاتعار ولاتؤاجر ولاترهن، وإن فعل شيئًا منها ضمن، كذا في البحر الرائق."

(كتاب الوديعة، الباب الأول في تفسير الإيداع الوديعة وركنها وشرائطها وحكمها، ٤ / ٣٣٨، ط: دار الفكر)

البحر الرائق شرح كنز الدقائق میں ہے:

"وفي القنية ولا يجوز للقيم شراء شيء من مال المسجد لنفسه ولا البيع له وإن كان فيه منفعة ظاهرة للمسجد. اهـ.... أن القيم ليس له إقراض مال المسجد قال في جامع الفصولين ليس للمتولي إيداع مال الوقف والمسجد إلا ممن في عياله ولا إقراضه فلو أقرضه ضمن وكذا المستقرض وذكر أن القيم لو أقرض مال المسجد ليأخذه عند الحاجة وهو أحرز من إمساكه فلا بأس به وفي العدة يسع المتولي إقراض ما فضل من غلة الوقف لو أحرز. اهـ. "

( كتاب الوقف، تصرفات الناظر في الوقف، ٥ / ٢٥٩، ط: دار الكتاب الإسلامي)

مجلة الأحكام العدلية میں ہے:

"(المادة ٧٩٨) : منافع الوديعة لصاحبها. يعني أن المنافع المتولدة من الوديعة تكون لصاحبها ; لأن المنافع المذكورة نماء ملك صاحبها يعني المودع. فلذلك نتاج حيوان الأمانة ولبنه وصوفه عائد لصاحبه."

( الباب الثاني في الوديعة، الفصل الثاني: في أحكام الوديعة وضمانها، ٢/ ١٥٣، ط: نور محمد)

فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144503102023

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں