معراج کا سفر حضور صلی اللہ علیہ والہ وسلم نے کتنے وقت میں پورا کیا تھا؟
واقعہ معراج رات کےکچھ حصے میں مکمل ہوا ہے۔
حضرت مولانا مفتی محمد شفیع صاحب رحمہ اللہ لکھتے ہیں:
"لفظ: لیلاً: کے نکرہ لانے سے اس طرف بھی اشارہ کر دیا کہ اس تمام واقعہ میں پوری رات بھی صرف نہیں ہوئی بلکہ رات کا ایک حصہ صرف ہوا ہے"۔
(معارف القرآن، ج: 5، صفحہ: 426)
فقط واللہ اعلم
فتوی نمبر : 144404100388
دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن