میرا نام "فرحان احمد" ہے میری بیٹی جس کی عمر چار سال تین ماہ ہے اور اس کا نام "وانیہ فرحان" رکھا ہوا ہے، ہمیں اس کا معنی اللہ تعالی کا تحفہ پتا ہے اور اسی نام پر برتھ سرٹیفکیٹ اور پاسپورٹ وغیرہ بنوائے ہیں، لیکن چند ذرائع سے مجھے یہ معلوم ہوا ہے اس کا مطلب ٹھیک نہیں ہے ۔
وانیہ: وانی کا مؤنث ہے، وانی کے درج ذیل معانی آتے ہیں:
1) سُست 2) لاغر جسم 3) ہلکی خوش گوار خوشبو۔ دیکھیے: (القاموس الوحید: مادة:ونی (ص:1902)،ط۔ ادارہ اسلامیات)
تیسرے معنی کے اعتبار سے بچی کا نام" وانیہ " رکھنے میں حرج نہیں، تاہم دیگر معانی مناسب نہیں ہیں، نیز بچی کا نام رکھنے میں بہتر یہ ہے کہ صحابیات کے ناموں کو ترجیح دی جائے ۔ فقط واللہ اعلم
فتوی نمبر : 144207200072
دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن