بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

29 شوال 1445ھ 08 مئی 2024 ء

دارالافتاء

 

والدین سے غلطی ہو تو اولاد کے لیے کیا حکم ہے؟


سوال

اگر والدین لا علمی کی وجہ سے کوئی ایسا کام کرتے ہیں  جو تربیت کے لحاظ سے بھی غلط ہو اور  شریعت کے لحاظ سے بھی غلط ہو تو کیا کرنا چاہیے؟

جواب

والدین سے اگر کوئی ایسا کام سرزد ہوجائے جو بچے کی تربیت کے اعتبار سے بھی اور شرعی اعتبار سے بھی غلط ہو تو ان کو انتہائی ادب و احترام اور نرمی سے سمجھانے کی کوشش کرنی چاہیے،  سختی یا بے ادبی سے مکمل اجتناب کرنا چاہیے۔ اگر ممکن ہو تو خود ان سے کچھ کہنے کے بجائے کسی بزرگ یا ان کے ہم مرتبہ شخص سے ان کو سمجھانے کی درخواست کرنی چاہیے۔ فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144107200531

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں