والدہ کے مرنے کے بعد اولاد کا جائیداد میں اپنی ماں کا حصہ مانگنا؟
واضح رہے کہ شریعتِ مطہرہ میں جن ورثاء کا جو حق ہے وہ بیان کر دیا گیا ہے؛ لہذا صورتِ مسئولہ میں اگر والدہ کی حیات میں والدہ کا کوئی مورث (جن سے والدہ کو شرعًا ان کی میراث ملنی تھی، مثلاً ان کا والد، والدہ، شوہر، وغیرہ) انتقال کر گیا ہو اور والدہ کو ان کی میراث میں سے کوئی حصہ نہ ملا ہو تو اولاد کو یہ حق حاصل ہے کہ وہ ان کی میراث میں سے اپنی والدہ کے حق کا مطالبہ کرے، اور اگر والدہ کے انتقال کے بعد اس کے کسی مورث کا انتقال ہوا ہو تو پھر اس کی اولاد کو کوئی حق حاصل نہیں ہے کہ وہ ان سے والدہ کی میراث کا مطالبہ کرے۔ فقط واللہ اعلم
فتوی نمبر : 144201200262
دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن