بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

16 شوال 1445ھ 25 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

والد صاحبِ نصاب ہوتو بالغ غریب بیٹا زکاۃ لے سکتا ہے


سوال

باپ اگر صاحبِ  نصاب ہوتو کیا بالغ لڑکا زکاۃ لے سکتاہے؟

جواب

مال دار آدمی کے نابالغ بچے کو  زکاۃ دینا درست نہیں،  اس سے زکاۃ ادا نہ ہوگی،  البتہ مال دار  کی بالغ اولاد جو غریب  ہو (اور سید نہ ہو) وہ زکاۃ لے سکتی ہے۔

المحيط البرهاني للإمام برهان الدين ابن مازة - (2 / 493):
"ولايعطي منها غنياً ولا ولد غني إذا كان صغيراً، وإن كان كبيراً فقيراً جاز الدفع إليه، وهذا لأنه إذا كان صغيراً يعد غنياً بمال أبيه؛ لأن كفايته عليه، ولا كذلك ما إذا كان كبيراً، فهو ليس بغني بغنى الأب؛ لأن كفايته ليس على الأب هكذا. ذكر القدوري في «كتابه»". فقط والله أعلم 


فتوی نمبر : 144109200045

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں