بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

17 رمضان 1445ھ 28 مارچ 2024 ء

دارالافتاء

 

والد پر جادو کے اثرات محسوس ہوتے ہیں


سوال

میرا سوال ہے: میرے والد صاحب محمد شریف کی تین ماہ قبل طبیعت بالکل ٹھیک تھی اور والد صاحب پانچ وقت کے نمازی ہیں اور رکشا بھی چلاتے ہیں ۔ نیند بھی آتی تھی ۔ لیکن جب سے ھم نے اپنا گھر لیا اور اس میں شفٹ ہوئے تو ان کی طبیعت خراب ہو گئی اور ان کا جسم ٹوٹ رہا ہے، اور نیند میں بہت پریشانی ہو رہی ہے ۔ نیند نہیں آرہی ہے، رکشہ بھی نہیں چلانے جا رہے ہیں، کسی سے سننے میں آیا ہے کہ کسی رشتہ دار نے ان پر جادو کالا جادو کر دیا ہے، برائے مہربانی مجھے اس کا مسئلہ بتائیں، شکریہ محمد سہیلاللہ آپ کو صحت عطا فرمائیں ۔

جواب

کسی شرعی دلیل کے بغیر کسی رشتے دار پر الزام تو نہیں لگا سکتے ہیں ۔ والد صاحب کی صحت کے لیے منزل کے نام سے دعاؤں کا ایک مختصر مجموعہ بازار میں دستیاب ہے، یہ مجموعہ دفع مرض و سحر کے لیے بزرگوں کا آزمودہ ہے، آپ روزانہ ایک مرتبہ منزل پڑھ کر اپنے والد پر دم کریں اور پانی پر دم کر کے ان کو پلائیں یا پھر کسی عالم دین سے رجوع کریں جوعملیات سےبھی سے واقف ہوں۔ فقط واللہ أعلم


فتوی نمبر : 143506200016

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں