بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

11 شوال 1445ھ 20 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

والد کی اجازت کے بغیر ان کا مال لینا


سوال

کیا بیٹا باپ کی کمائی بغیر اجازت کے استعمال کرسکتا ہے؟  اور کیا بیٹا اپنے باپ کے مال سے قرض کی نیت سے کاروبار شروع کرنے کے لیے پیسے لے سکتا ہے؟

جواب

صورتِ مسئولہ  میں بیٹا اپنے والد  کی اجازت کے بغیر اس کی کمائی استعمال نہیں کر سکتا اور  نہ ہی اس کی اجازت کے بغیر اس کا مال  قرض کی نیت سے لے سکتا ہے۔ ہاں والد کی اجازت سے کاروبار کے لیے بطورِ قرض بھی لے سکتاہے، اور بطور ہدیہ بھی قبول کرسکتاہے۔

مشكاة المصابيح (2 / 889):

"قال رسول الله صلى الله عليه وسلم: «ألا تظلموا ألا لا يحل مال امرئ إلا بطيب نفس منه»."

فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144111200400

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں