بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

18 رمضان 1445ھ 29 مارچ 2024 ء

دارالافتاء

 

والد کے انتقال کے بعد ملنے والی انشورنس کی رقم کا حکم


سوال

میرے والد صاحب کا انتقال ہوگیا ہے، اب ان کے انشورنس کا پیسہ ہمارے لیے حلال ہوگا یا نہیں؟

جواب

انشورنس کی  ملنے والی رقم میں سے جو رقم آپ کے مرحوم والد  نے جمع کروائی تھی اس کا استعمال تو آپ لوگوں کے لیے حلال ہے، البتہ اس پر جو اضافی رقم انشورنس کمپنی والوں کی طرف سے ملتی ہے وہ حلال نہیں  ہے، اس کے بارے میں حکم یہ ہے کہ ثواب کی نیت کے بغیر کسی مستحقِ زکاۃ کو صدقہ کردی جائے۔ فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144202201455

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں