بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

5 ذو القعدة 1446ھ 03 مئی 2025 ء

دارالافتاء

 

والدین کے سیکشن سرٹیفکیٹ پر خرچہ میراث تقسیم کرنے سے پہلے منہا کیا جائے گا یا میراث تقسیم کرنے بعد؟


سوال

والدین کی وفات کے بعد نادرا سکسیشن سرٹیفکیٹ ہمیں نہیں ملا،بلکہ نادرا والوں نے ہمیں کورٹ میں سکسیشن کے لیے رجوع کرنے کو کہا،اس لیے ہمیں کورٹ کے لیے وکیل کی فیس ودیگر اخراجات ادا کرنے پڑے،سوال یہ ہے کہ یہ تمام اخراجات مرحوم والدین کے ترکہ سے منہا کیا جائے گا پھر وراثت تقسیم  ہوگی یا وراثت تقسیم ہونے کے بعد  تمام بیٹے،بیٹیوں کے حصے سے کاٹ دیا جائے گا؟
وضاحت: خرچہ ایک بیٹے نے کیا،خرچہ سب ورثاء کی اجازت سے ہوا  ہے۔

جواب

صورتِ مسئولہ میں اگر واقعۃ والدین کے سکسیشن سرٹیکفکیٹ کا خرچہ تمام ورثاء کے اجازت سے ہوا ہے تو  اس پر جتنا خرچہ آیا ہے وہ تمام ورثاء پر اس کے حصے کے بقدر تقسیم کیا جائے گا،میراث تقسیم کرنے کے بعد خرچہ کرنے والا بیٹا ہر ایک وارث سے  اس کے حصے کے بقدراس پر آنے والا خرچے کے قرض کا مطالبہ کرسکتا ہے۔

فتح القدیر میں ہے:

"لأن ‌الديون ‌تقضى بأمثالها.

(لأن ‌الديون ‌تقضى بأمثالها) لا بأعيانها (إذ قبض الدين نفسه) أي قبض نفس الدين (لا يتصور) لأنه وصف ثابت في ذمة من عليه (إلا أنه جعل استيفاء العين حقه من وجه) استثناء من قوله لأن ‌الديون ‌تقضى بأمثالها: يعني أن ‌الديون وإن كانت ‌تقضى بأمثالها."

‌‌(كتاب الوكالة، باب الوكالة بالخصومة والقبض، 110/8، ط: دار الفكر، بيروت)

الفقہ الاسلامی وادلتہ میں ہے:

"يجب على المقترض أن يرد مثل المال الذي اقترضه إن كان المال مثلياً بالاتفاق."

(‌‌القسم الثالث: العقود أو التصرفات المدنية المالية، ‌‌الفصل الثاني: القرض، ‌‌ما يجب رده على المقترض، ط: دار الفكر)

فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144603102221

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں