بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

24 شوال 1445ھ 03 مئی 2024 ء

دارالافتاء

 

والدین کا نکاح کروانا


سوال

دولہا اور دلہن دونوں دبئی میں ہیں، اور دونوں کے والدین انڈیا میں ہیں، والدین کا دبئی جانا ممکن نہیں ہے، اور وہاں کے علماء بغیر والدین کی موجودگی کے نکاح پڑھانے سے انکار  کر رہے  ہیں، لہٰذا انڈیا سے نکاح کرانے کی کیا شکل ہوگی؟

جواب

اگر لڑکا اور لڑکی   دونوں نکاح کی مجلس میں موجود نہ ہو تو وہ دونوں کسی کو اپنے نکاح کا وکیل مقرر کر دیں اور ان کا وکیل ان کی طرف سے کم از کم دو گواہوں  کی موجودگی میں ایجاب و قبول کر لے تو نکاح منعقد ہوجائے گا،دوبئی میں بھی شرعی طریقہ پر غیر سرکاری نکاح کر سکتے ہیں۔

مبسوط میں ہے :

"وإذا زوج الرجل ابنته الكبيرة، وهي بكر فبلغها فسكتت فهو رضاها، والنكاح جائز عليها."

(كتاب النكاح، باب نكاح البكر، ج: 5، ص: 2، ط: دار المعرفة)

فتح القدیر میں ہے :

"وإذا وكل رجل رجلا أن يزوجه امرأة بعينها فزوجها إياه فهو جائز."

(كتاب الوكالة، فصل في الوكالة البيع، باب الوكالة في البيع والشراء، ج:8، ص: 83، ط: دار الفكر)

فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144407102453

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں