بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

17 رمضان 1445ھ 28 مارچ 2024 ء

دارالافتاء

 

وکیل بالشراء کا بیع بالتعاطی کرنا


سوال

کیا وکیل بالشراء بیع بالتعاطی کر سکتا ہے؟

جواب

وکیل بالشراء کا بیع بالتعاطی کرنا جائز ہے  اس لیے کہ خرید و فروخت میں اصل یہ ہے کہ دونوں طرف سے رضامندی سے سودا کیا جائے اور وہ تعاطی میں پایا جاتا ہے، چاہے خریدنے والا خود خریدے یا اس کا وکیل خریدے۔

الهداية في شرح بداية المبتدي (3 / 142):

"ومن قال لآخر: بعني هذا العبد لفلان فباعه ثم أنكر أن يكون فلان أمره ثم جاء فلان وقال: أنا أمرته بذلك فإن فلانا يأخذه"؛ لأن قوله السابق إقرار منه بالوكالة عنه فلاينفعه الإنكار اللاحق. "فإن قال فلان: لم آمره لم يكن له"؛ لأن الإقرار يرتد برده "إلا أن يسلمه المشترى له فيكون بيعا عنه وعليه العهدة"؛ لأنه صار مشتريا بالتعاطي، كمن اشترى لغيره بغير أمره حتى لزمه ثم سلمه المشترى له."

بدائع الصنائع في ترتيب الشرائع (5 / 134):

" وحقيقة المبادلة بالتعاطي وهو الأخذ والإعطاء، وإنما قول البيع والشراء دليل عليهما، والدليل عليه قوله - عز وجل - {إلا أن تكون تجارة عن تراض منكم} [النساء: 29]

فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144207200026

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں