وجیہہ نام رکھنا کیسا ہے؟
وجیہہ لڑکی کانام رکھنا صحیح ہے، اس کا معنی با اثر، باصلاحیت، وجاہت والی، عالی مرتبت ہے۔
القاموس الوحید میں ہے:
"الوَجِيْه:بااثر،باصلاحیت،صاحب قدر ومنزلت،عالی منزلت،سربرآوردہ،سردارِقوم ۔"
(وجہ،ص:1425 ط:ادارہ اسلامیات )
فقط واللہ اعلم
فتوی نمبر : 144502100148
دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن