بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

20 شوال 1445ھ 29 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

ویب سائٹ پر دھوکا دے کر پیسے کمانے کا حکم


سوال

 آن لائن  ورکنگ  کے نام  سے  ایک  ویب  سائٹ  ہے جو  صرف عورتوں کو اس میں داخل کرتے ہیں اور ان کو پھنساتے ہیں  وہ  اس طرح تمام عورتوں کو تین اسٹیپ بتا تے ہیں:

01:موٹیویشن اسپیکر اس کا کام یہ ہوتا ہے کہ عورت سے ٹیسٹ لیا جاتا ہے سسٹم کی نالج لوگوں کو پروائڈ(یعنی دی جاتی ہے) کی جاتی  ہے آپ کو بڑھنے کے لیے ایک لگن دیتے ہیں۔ یہ لوگ کہتے ہے کہ آپ موٹیویشن سپیکر سن سکتے ہیں لیکن آپ نے محنت کرنی ہے ہوتی ہے اس مرحلے کی اسٹیپ یہی تک ہوتی ہےاور یہی پر ختم ہوتی ہے اور یہ ٹریننگ دو دن ہوتی ہے اس کے بعد دوسرا سٹیپ آتا ہے۔

02:جس میں آپ کو   گائیڈ کرتے ہیں مطلب یہ  کہ  ہمارا  نیٹ ورک آپ کا انٹرویو لیتا ہے آپکی سکیل ٹریننگ ہوتی ہے آپ کے مائنڈ کو کلیئر کرتا ہے کہ بھائی جائز ہے اس میں کوئی چیز حرام نہیں ہے وغیرہ اس کے بعد ان کا تیسرا سٹیپ ہوتا ہے۔

03: انوٹیٹر: انوٹیٹر کا کام آپ کا ڈیٹا لے کر سینئر تک پہنچانا،  پھر وہاں سے آپ کو ourelitehealth.com میں  آپ کو ایڈ کروائے گا، پھر آپ کو  اس ویب سائٹ میں جوائنگ ملتی،  پھر کہتے کہ ٹرینگ شیڈول ہوگا،  اس کو چیک کرنا ہوتا ہے،  یہ تین سٹیپ ہیں ان کے جو  ایک مہینے تک ریسرچ کے بعد ان  سے حاصل ہوئے، لیکن  جب کام کا پوچھا جائے تو یہی اسٹیپ بتاتے ہیں،  طوطے کی زبان سیکھی ہے،  اس کے علاوہ یہ آپ سے  700  روپے  لیتے ہیں  کہ ہم آپ کو آن لائن کاروبار سکھاتے ہیں،  پھر  جس کسی نے پیسے بھیجےہوں  ان ہی سے اور لوگوں کو پھنسا کر پیسے بٹورنے ہوتے ہیں۔اور  اس کے علاوہ انہیں یہ بھی کہا جاتا ہے،  ہم اپنا مہندی کورس سکھاتے ہیں ،  پھر یوٹیوب سے ویڈیو لے کر ان کے  واٹس اپ پر ان کو وہ ویڈیوز بھیجتے ہیں۔ یہی تک میری تحقیق تھی لیکن آج تک کام نہیں بتایا کہ وہ اس میں کیا کام سکھاتےہیں،  اس کی میرے ایک دوست نے تحقیق کی ہے کہ انھوں نے کہا کہ اس ویب سائٹ والوں نے جتنے لوگوں کو دھوکا  دیا ہوتا ہے،  اس پیسوں کی سکرین شاٹ  لے کر دکھاتے ہیں  کہ  دیکھو بہن مجھے اتنا نفع ہوا اتنا کمائی ہوئی پھر فرسٹ لیول میں ان سے پہلے 500 روپے لیے جاتے،  پھر 650 کر دیے گئے اور اس وقت 750 روپے کر دیے گئے،  اب یہی پر کا م بس نہیں ہوتا ہے،  اب وہ آپ کو فورس کرتے ہیں، آپ کو راضی کرتے ہیں کہ  لوگوں کو ایڈ کرواؤ اور ان سے  انوسٹمنٹ کرواؤ، اور خوب پیسے کماؤ اور اب آپ مزید رقم بڑھانے چاہتے تو Basic Level پر 1500 روپے جمع کرو پھر اسکے بعد Standard level پر آپ سے 3000 ہزار روپے لیتے، پھر چوتھے لیول پر  Platinum level پر 4500 روپے لیتے ہے، اور  پھر آخر  میں  diamond level 6000 روپے لیتے ہیں،  اس طرح ممبر لانے آپ کو  بہت سا کمیشن ملتا ہے۔

 غرض یہ  کہ اوپر  جو تین  اسٹیپ   ذکر کیے،  اس کے ذریعہ  لوگوں کا چین اور کڑی بنا کر   ان سے پیسے لوٹنا،  کیا ایسا آن لائن کاروبار جائز ہے؟ اور اس میں صرف لڑکیوں کوآن لائن ورک کے نام سے دھوکا  دیا جاتا ہے،  پلیز رہنمائی فرمائیں  کہ ایسا کام جائز اور حلال یا حرام ہے؟

جواب

صورتِ مسئولہ میں  سائل کی معلومات  کے  مطابق جب مذکورہ  ویب  سائٹ  کے تحت کوئی  کاروبار  یا عمل (سیکھنا، سکھانا)نہیں  پایا جاتا،  بلکہ  صرف  ممبر  درممبر بناکر صرف پیسے کمائے   جاتے ہیں تو  ایسا کاروبار  اور  اس  میں  شمولیت اور اس کے ذریعے کماناجائز نہیں۔

صحیح مسلم میں ہے:

"عن أبي هريرة أن رسول الله صلى الله عليه وسلم مر على صبرة طعام فأدخل يده فيها، فنالت أصابعه بللا فقال: «ما هذا يا صاحب الطعام؟» قال أصابته السماء يا رسول الله، قال: أفلا جعلته فوق الطعام كي يراه الناس، من غش فليس مني."

(کتاب الإیمان، باب قول النبي صلى الله عليه و سلم: من غشّنا فليس منّا، ج:1، ص:99، ط: دار إحياء التراث العربي)

سنن ترمذی میں ہے:

"عن ابن عمر قال: سمعت رسول الله صلى الله عليه و سلم يقول: ‌إنّ ‌الغادر ينصب له لواء يوم القيامة."

(أبواب السیر، باب ما جاء أنّ لكل غادر لواء يوم القيامة، ج:3، ص:196، ط:دار الغرب الاسلامي)

فقط والله اعلم


فتوی نمبر : 144501102299

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں