ایک شخص نے وفات سے سات ماہ پہلے اپنی بہن کو کچھ رقم دی، اور جب بہن نے پوچھا کہ کیوں دے رہے ہو تو کہا کہ بس رکھ لو، مزید کچھ نہ کہا کہ رقم کیوں دے رہے ہیں، سوال یہ ہے کہ کیا اس رقم کا استعمال جائز ہے؟
اگر اس طرح کا کوئی قرینہ ہو کہ مرحوم نے یہ رقم بطور ملکیت کے دی ہے تو یہ رقم شرعا بہن کی ملکیت ہو گی، اور اس رقم کا استعمال درست ہوگا۔البتہ اگر مرحوم مرض الوفات میں مبتلا تھے تو پھر اس رقم کا حکم وصیت کا ہوگا اور اس پر وصیت کے احکام جاری ہوں گے۔
فتوی نمبر : 143605200023
دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن