وحی متلو کسے کہتے ہیں؟
وحی متلو (یعنی جس کی تلاوت کی جاتی ہے): یہ ایسی وحی کو کہتے ہیں جس کے الفاظ و معانی دونوں اللہ جل شانہ کی طرف سے ہوں ، جیسے قرآنِ مجید۔
كشف الأسرار شرح أصول البزدوي (1 / 20):
"أَنَّ الْحُكْمَ إمَّا أَنْ يَثْبُتَ بِالْوَحْيِ أَوْ بِغَيْرِهِ وَ الْأَوَّلُ إمَّا أَنْ يَكُونَ مَتْلُوًّا، وَهُوَ الَّذِي تَعَلَّقَ بِنَظْمِهِ الْإِعْجَازُ وَجَوَازُ الصَّلَاةِ وَحُرْمَةُ الْقِرَاءَةِ عَلَى الْحَائِضِ وَالْجُنُبِ أَوْ لَمْ يَكُنْ وَالْأَوَّلُ هُوَ الْكِتَابُ وَالثَّانِي هُوَ السُّنَّةُ."
فقط واللہ اعلم
فتوی نمبر : 144207200834
دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن