بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

17 شوال 1445ھ 26 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

وحی کی تعریف


سوال

وحی کی تعریف کیا ہے؟

جواب

عربی زبان میں ”وحی“ کا معنی ہے : جلدی سے کوئی اشارہ کرنا  ،  خواہ یہ اشارہ  رمز و کنایہ استعمال کرکے کیا جائے، خواہ کوئی بے معنی آواز نکال کر، خواہ کسی عضو کو حرکت دے کر، یا تحریر و نقوش استعمال کرکے، ہر صورت میں لغۃً  اس پر یہ الفاظ صادق آتے ہیں۔

شرعی اصطلاح میں:  ”وحی“  وہ ذریعہ ہے جس سے اللہ تعالی اپنا کلام اپنے کسی منتخب بندے اور رسول تک پہنچاتا ہے اور اس رسول کے ذریعے  تمام انسانوں تک پہنچاتا ہے۔

نیز واضح  رہے  کہ   لفظِ  "وحی"  اپنے اصطلاحی معنی میں اتنا مشہور ہوچکا ہے کہ اب اس کا استعمال پیغمبر کے سوا کسی اور کے لیے درست نہیں ہے۔

(مستفاد از علوم القرآن، ص 28 تا 30،  مفتی تقی عثمانی صاحب)

فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144211200087

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں