بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

17 شوال 1445ھ 26 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

وہم کی بیماری کا علاج


سوال

مجھے دن میں بار بار خیال آتا ہے، وہم ہوتا ہے،  ایسا لگتا ہے کہ میں کافر ہو گیا ہوں، کبھی کسی بات پر تو کبھی کسی اور بات پر ،کئی کئی بار کلمہ پڑھتا ہوں، پریشانی بھی ہوتی ہے، اس کی وجہ سے سر میں بھی درد ہو جاتا ہے، میں درجہ ثالثہ کا طالب علم ہوں۔

جواب

صورتِ مسئولہ میں وہم اور  منفی خیالات کے آنے سے کوئی کافر نہیں ہوتا، وہم اور خیالات پر دہان نہ دیں یقینی بات پر عمل کریں اور اس سلسلے میں ماہر ڈاکٹر حضرات سے بھی مشورہ کر لیا جائے، جب بھی کوئی منفی خیال آئے اسے جھٹک دیں اور اس کے ساتھ مندرجہ ذیل دعاؤں کا بھی اہتمام کریں:  

1 : "أَعُوْذُ بِاللّٰهِ مِنَ الشَّیْطٰنِ الرَّجِیْمِ."

2 : "اَللّٰهُمَّ إِنِّيْ أَعُوْذُبِكَ مِنْ هَمَزَاتِ الشَّیَاطِیْنِ وَأَعُوْذُبِكَ رَبِّ أَنْ یَّحْضُرُوْنَ."

3 : "اَللّٰهُمَّ اجْعَلْ وَسَاوِسَ قَلْبِيْ خَشْیَتَكَ وَ ذِکْرَكَ، وَاجْعَلْ هِمَّتِيْ وَ هَوَايَ فِیْمَا تُحِبُّ وَ تَرْضٰی."

          فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144309101196

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں