بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

26 شوال 1445ھ 05 مئی 2024 ء

دارالافتاء

 

وبائی صورتحال میں دعا کرنا


سوال

جیسے کہہ آج کل انڈیا میں کرونا کی وجہ سے کافی خوفناک صورتحال ہے ایسے لوگوں کے لئے  جو مسلمان بھی نہ  ہوں اور مسلمانوں پے ظلم بھی کرتے ہوں ان کے لئے  دعا کرنی چاہئے یا نہیں؟

جواب

 زندہ آدمی خواہ مسلم ہو یا غیر مسلم دونوں کے لیے حفاظت اور ہدایت کی دعا کرنا جائز ہے البتہ مسلمان میت کے لیے مغفرت کی دعا کرنا درست ہے اور غیرمسلم مردوں کے لیے مغفرت کی دعا کرنا جائز نہیں ہے ۔

مصنف إبن أبي شيبةمیں ہے:

"٢٥٨٢٣ - حدثنا ابن مبارك، عن معمر، عن قتادة، أن يهوديا حلب للنبي صلى الله عليه وسلم ناقة، فقال: «اللهم جمله، فاسود شعره»"

"٢٥٨٢٤ - حدثنا جرير، عن منصور، عن إبراهيم، قال: جاء يهودي إلى النبي عليه السلام , فقال: ادع الله لي، فقال: «كثر الله مالك، وولدك، وأصح جسمك، وأطال عمرك»."

( كتاب الأدب، في اليهودي والنصراني يدعى له، ٥ / ٢٥٥، ط: مكتبة الرشد - الرياض)

فيض القدير شرح الجامع الصغيرمیں ہے:

"ويجوز الدعاء للكافر أيضا بنحو هداية وصحة وعافية لا بالمغفرة {إن الله لا يغفر أن يشرك به}."

( حرف الهمزة، ١ / ٣٤٥، رقم الحديث: ٦٠٥، ط: المكتبة التجارية الكبرى - مصر)

المجموع شرح المهذب للنوويمیں ہے:

" (وأما) الصلاة على الكافر والدعاء له بالمغفرة فحرام بنص القرآن والإجماع."

( كتاب الجنائز، باب غسل الميت، ٥ / ١٤٤، ط: دار الفكر )

رد المحتار علي الدر المختارمیں ہے:

" والحق حرمة الدعاء بالمغفرة للكافر لا لكل المؤمنين كل ذنوبهم بحر."

( كتاب الصلاة، باب صفة الصلاة، ١ / ٥٢٣، ط: دار الفكر )

فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144209200983

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں