بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

25 شوال 1445ھ 04 مئی 2024 ء

دارالافتاء

 

ویڈیو بنانے کا حکم


سوال

کیمرہ مین جمعہ کے دن خطبے  کی اذان کے دوران ویڈیوز بناسکتا ہے ؟

جواب

واضح رہےکہ کسی بھی جان دار  کی تصویر کشی  شدید  ضرورت  کے بغیر  حرام اور  کبیرہ  گناہ  ہے،لہذا کیمرہ مین کے لیے جاندار کی تصاویر یا ان  کی ویڈیوز بنانا ناجائزہے۔دوران خطبہ خطبہ نہ سننے کا گناہ الگ ہے اور ویڈیو بنانے کا عمل اگر مسجد کے اندر ہوتو جگہ  کی بے حرمتی کا گناہ اس کے علاوہ ہے۔

الدر المختار میں ہے:

"(‌و حرم ‌الانتفاع بها) و لو لسقي دواب أو لطين أو نظر للتلهي."

(کتاب الأشربة، ج:6، ص:449، ط:سعید)

صحیح البخاری میں ہے:

"عن ابن عباس، عن أبي طلحة رضي الله عنهم قال:قال النبي صلى الله عليه وسلم: (لا تدخل الملائكة ‌بيتا ‌فيه ‌كلب و لا تصاوير)."

(کتاب اللباس، باب التصاویر، ج:5، ص:2220، رقم :5605، ط: دار ابن کثیر)

وفیہ ایضاً:

"حدثنا سفيان: حدثنا الأعمش، عن مسلم قال: كنا مع مسروق في دار يسار بن نمير، فرأى في صفته تماثيل، فقال: سمعت عبد الله قال:سمعت النبي صلى الله عليه وسلم يقول: (إنّ أشدّ الناس عذابًا عند الله يوم القيامة المصورون)."

(کتاب اللباس، باب التصاویر، ج:5، ص:2220، رقم :5606، ط:دار ابن کثیر)

وفیہ ایضاً:

"حدثنا أنس بن عياض، عن عبيد الله، عن نافع: أن عبد الله بن عمر رضي الله عنهما أخبره:أن رسول الله صلى الله عليه وسلم قال: (إن الذين يصنعون هذه الصور يعذبون يوم القيامة، يقال لهم: أحيوا ما خلقتم)."

(کتاب اللباس ،باب التصاویر،ج:5،ص:2220،رقم :5607،ط:دار ابن کثیر)

وفیہ ایضاً:

"حدثنا هشام، عن يحيى، عن عمران بن حطان: أن عائشة رضي الله عنها حدثته:أن النبي صلى الله عليه وسلم لم يكن يترك في بيته شيئا فيه تصاليب إلا نقضه."

(کتاب اللباس ،باب التصاویر،ج:5،ص:2220،رقم :5608،ط:دار ابن کثیر)

فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144501100925

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں