بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

8 شوال 1445ھ 17 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

ویڈیو کال کے ذریعہ مرحوم کا آخری دیدار کرنا


سوال

کسی شخص کے وفات پاجانے کے بعد دیگر ممالک میں رہنے والے اس کے اعزا، اور بیٹی وغیرہ کو ویڈیوکالنگ کے ذریعے مرحوم کی نعش کا دیدار کروایا جاسکتا ہے یا نہیں؟

جواب

ویڈیو کال کرنا شرعاً جا ئز نہیں؛ اس لیے کسی کے انتقال کے بعد دوسرے ملک میں رہائش پذیر اعزاء کو ویڈیو کال کے ذریعہ مرحوم کا آخری دیدار کرانا شرعاً جائز نہیں، یہ کبیرہ گناہ ہے،  اس سے اجتناب کیا جائے اور صبر کے حصول کے لیے مرحوم کے لیے دعائے مغفرت اور کثرت سے ایصالِ ثواب کیا جائے۔  فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144109203121

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں