بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

18 رمضان 1445ھ 29 مارچ 2024 ء

دارالافتاء

 

عضو مخصوص کی پاکی شرعی حیثیت


سوال

مرد کے عضو مخصوص  کی پاکیزگی کی کیا حیثیت ہے؟

جواب

 واضح رہے کہ جس طرح انسان کے دیگر اعضاء پاک ہیں اسی طرح عضو مخصوص بھی پاک ہے لہذا صورت مسئولہ میں اگر عضو مخصوص پر کوئی ظاہری نجاست نہ لگی ہو تو وہ پاک ہے اس کو ہاتھ لگانے سے وضو نہیں ٹوٹے گاحدیثِ مبارک  میں آتا ہے کہ  ایک آدمی نے نبی صلی اللہ علیہ وسلم  سے پوچھا کہ کیا ہم میں سے اگر کوئی شخص نماز میں اپنی شرم گاہ کو چھو لے تو وضو کرے؟ تو  نبی صلی اللہ علیہ وسلم  نے فرمایا:  شرم گاہ بھی تمہارے جسم کا ایک حصہ ہی ہے۔

مسند احمد میں ہے:

"عن قيس بن طلق، عن أبيه قال: سأل رجل رسول الله صلى الله عليه وسلم أيتوضأ أحدنا إذا مس ذكره؟ قال: " إنما هو بضعة منك أو جسدك"

(حدیث طلق بن علي جلد ۲۶ ص: ۲۱۴ ط: مؤسسة الرسالة)

فقط و اللہ اعلم 


فتوی نمبر : 144403101890

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں