بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

18 شوال 1445ھ 27 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

عذر کی وجہ سے سجدے میں جاتے ہوئے گھٹنوں سے پہلے زمین پر ہاتھ رکھنے کا حکم


سوال

اگر عورت نماز میں سجدے میں جاتے ہوئے ہاتھ زمین پر پہلے رکھے (گھٹنوں میں تکلیف کی وجہ) سے تو کیا نماز ہو جائے گی؟

جواب

صورتِ مسئولہ میں  گھٹنوں میں تکلیف کے عذر  کی وجہ سے  سجدے میں جاتے ہوئے گھٹنوں سے پہلے   زمین پر  ہاتھ رکھنا جائز ہے،نماز ہوجائے گی۔

الدر المختار میں ہے:

(ثم يكبر) مع الخرور (ويسجد واضعا ركبتيه) أولا لقربهما من الأرض (ثم يديه) إلا لعذر.

(الدر المختار مع رد المحتار: كتاب الصلاة، باب صفة الصلاة 1/ 497 ،ط. سعيد، كراتشي)

فقط، واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144209202079

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں