بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

24 شوال 1445ھ 03 مئی 2024 ء

دارالافتاء

 

عذر کی وجہ سے نماز کے کسی عمل میں مسنون ہیئت چھوڑنا


سوال

اگر ہمیں پاؤں میں تکلیف ہو تو کیا ہم سجدے سے قیام میں اپنے پاؤں کو موڑے بغیر سیدھا کھڑا ہو سکتے ہیں؟

جواب

صورت مسئولہ میں تکلیف کی وجہ سے سجدے سے اٹھ کر قیام میں جاتے ہوئے پاؤں کو موڑے بغیر سیدھا کھڑا ہونے کی گنجائش ہے۔

فتاوی شامی میں ہے :

"(كيف شاء) على المذهب لأن المرض أسقط عنه الأركان فالهيئات أولى"

(كتاب الصلاة، باب صلاة المريض، ج2، ص97، سعيد)

فقط والله أعلم


فتوی نمبر : 144405101864

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں