بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

16 شوال 1445ھ 25 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

عویمرہ نام رکھنا کیسا ہے ؟


سوال

 عویمرہ نام رکھنا کیسا ہے۔ بھاری   نام تو نہیں ہے کیا؟ میری بیٹی 25 مارچ2023 کو پیدا ہوئی ہے۔اس حساب سے   یہ  نام رکھنا کیسا ہے؟   

جواب

(عُوَیْمِرَۃ)    یہ  ایک  صحابیہ  رضی  اللہ  عنہا    کا  نام  ہے  ،  لہذا  یہ  نام  رکھنا  بلکل  درست  ہے۔

الاصابہ  میں  ہے:

"عویمرہ  بنت  عویم  بن  ساعدہ  انصاریہ  '،ابن  حبیب  نے  بیعت  کرنے  والی    صحابیات  میں  ان  کا  ذکر  کیا  ہے۔"

(الاصابہ  فی  تمییز  الصحابہ ،ج:  ۸،ص  :۳۰۳،ط:مکتبہ  رحمانیہ  )

باقی نام رکھنے میں تاریخِ پیدائش، وقت یا حروف کے مؤثر ہونے کی کوئی حقیقت نہیں ہے۔

فقط  واللہ  اعلم


فتوی نمبر : 144409100549

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں