بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

23 شوال 1445ھ 02 مئی 2024 ء

دارالافتاء

 

استاذ کی جسمانی خدمت اور مالش


سوال

زیتون کے تیل سے استاد کے پورے بدن کو مالش کرنےکا کیاحکم ہے؟ ستر غلیظہ کےعلاوہ  ران وغیرہ۔

جواب

ناف سے لے کر گھٹنے تک مرد کا ستر ہے، اس کو دیکھنا چھونا دبانا جائز نہیں۔ستر کے علاوہ باقی جسم کو دبانا اور مالش کرنا جائز ہے، بشرطیکہ کسی فتنے کا اندیشہ نہ ہو، فتنے کے اندیشے کی بناء پر یہ بھی  جائز نہیں ہوگا۔

فتاویٰ ہندیہ میں ہے:

"وما حل النظر إليه حل مسه ونظره وغمزه من غير حائل ولكن إنما يباح النظر إذا كان يأمن على نفسه الشهوة.....قال أبو جعفر - رحمه الله تعالى - سمعت الشيخ الإمام أبا بكر محمدا - رحمه الله تعالى - يقول: لا بأس بأن يغمز الرجل الرجل إلى الساق ويكره أن يغمز الفخذ ويمسه وراء الثوب ويقول: يغمز الرجل رجل والديه، ولا يغمز فخذ والديه والفقيه أبو جعفر - رحمه الله تعالى - يبيح أن يغمز الفخذ ويمسها وراء الثوب وغيرها، كذا في الغرائب."

(الفتاوى الهندية، كتاب الكراهية، الباب الثامن فيما يحل للرجل النظر إليه وما لا يحل له،328/5، رشيدية)

فقط والله اعلم 


فتوی نمبر : 144408100555

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں