بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

18 شوال 1445ھ 27 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

عشر کی ادائیگی مؤخرکرنا


سوال

میں نے گندم کاشت کی ہے، کٹائی کے بعد میں اسے کچھ عرصہ اسٹور کرنا چاہتا ہوں، تاکہ جب مناسب قیمت ملےتو فروخت کروں۔ سوال یہ ہے کہ عشر کٹائی کے ساتھ ہی ادا کر دوں؟ یا جب کچھ عرصہ بعد فروخت کروں، تب ادا کروں؟

جواب

صورت مسئولہ میں   عشر کٹائی کے ساتھ ہی اداکردیا جائے ؛اس لیے کہ عشر  ذمہ پر واجب ہوچکا ہے۔  اگر بلاعذر تاخیر کرے تو گناہگار ہوگا ۔

وفي الفتاوى الهندية :

"وتجب على الفور عند تمام الحول حتى يأثم بتأخيره من غير عذر، وفي رواية الرازي على التراخي حتى يأثم عند الموت، والأول أصح كذا في التهذيب."

(كتاب الزكاة ،الباب الأول في تفسير الزكاة وصفتها وشرائطها،1/ 170ط:دار الفکر )

فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144407100196

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں