بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

10 شوال 1445ھ 19 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

عشر کے مصارف


سوال

عشر کن کن پر جائز ہے؟ مثال کے طور پر غریب بہن یا بھائی کو دے سکتے  ہیں؟

جواب

عشر  کا  مصرف  وہی ہے جو  زکات  کا مصرف ہے، یعنی جس شخص کی ملکیت میں ساڑھے باون تولہ چاندی کی مالیت کے بقدر  ضروریاتِ اصلیہ  اور استعمال سے زائد مال یا سامان نہیں ہے، اور وہ سید/ ہاشمی نہیں ہے، ایسے شخص کو عشر دیا جا سکتا ہے،خواہ وہ رشتہ دار ہوں، بلکہ  رشتہ دار اگر مستحق ہو تو اسے عشر/ زکات/ صدقہ دینے میں دوہرا ثواب ہے۔

الدر المختار وحاشية ابن عابدين (4/ 193):

"أن العشر مصرفه مصرف الزكاة لأنه زكاة الخارج".

فقط و الله اعلم


فتوی نمبر : 144208201259

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں