بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

17 رمضان 1445ھ 28 مارچ 2024 ء

دارالافتاء

 

’’عشنا‘‘ نام رکھنا


سوال

’’عشنا‘‘ نام کے کیا معنی ہیں؟تلفظ بھی بتا دیں،نیز یہ نام رکھنا کیسا ہے؟

جواب

"عِشْنا "(عین کے نیچے زیر،شین ساکن اور نون کے بعد الف):عربی زبان کا لفظ ہے ،فعل ماضی ،جمع متکلم کا صیغہ ہے،اس کا معنی ہے:’’ہم نے زندگی گزاری‘‘،جبکہ نام فعل کے بجائے اسم سے رکھا جاتا ہے، دوم یہ کہ نام کا مقصد شناخت ہے جبکہ یہ صیغہ مذکر اور مؤنث دونوں کےلئے ہے، نیز  ہمارے معاشرے میں اس طرز کا نام رکھنا معروف نہیں ،لہٰذا بہتر یہ ہے کہ اچھے بامعنیٰ یا صحابہ کرام یا صحابیات کے ناموں پر بچوں کے نام رکھے جائیں ،درج ذیل لنک کے ذریعے ہماری ویب سائٹ پر اچھے نام دیکھے جاسکتے ہیں ۔

اسلامی نام

فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144401101845

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں