بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

25 شوال 1445ھ 04 مئی 2024 ء

دارالافتاء

 

پیداوار میں سے عشر نکالنے کے بعد بیچ کر ملنے والی رقم میں سے دو بارہ عشر ادا کرنا لازم نہیں ہے


سوال

جب فصل کا عشر پیداوار سے نکالا جائے، تو کیا اس کو بیچنے کے بعد ملنے والی رقم پر دوبارہ عشر واجب ہوگا یا نہیں؟

جواب

 عشر صرف ایک دفعہ ادا کرنا واجب ہوتا ہے، خواہ پیداوار میں سے ادا کیا جائے، یا اس کی قیمت میں سے ادا کیا جائے، لہذا ایک دفعہ پیداوار میں سے عشر نکالنے کے بعد اس کو بیچ کر ملنے والی رقم میں سے دوبارہ عشر نکالنا لازم نہیں ہے، البتہ اگر وہ رقم موجود رہے اور وہ صاحبِ نصاب ہے تو نصاب پر سال مکمل ہونے کے وقت اس رقم سے بھی زکات نکالی جائے گی۔

بدائع الصنائع میں ہے:

"وأما صفة الواجب فالواجب جزء من الخارج؛ لأنه عشر الخارج، أو نصف عشره وذلك جزؤه إلا أنه واجب من حيث إنه مال لا من حيث إنه جزء عندنا حتى يجوز أداء قيمته."

(كتاب الزكاة، فصل زكاة الزروع والثمار، ج: 2، ص: 53، ط: دار الكتب العلمية)

فتاویٰ ہندیہ میں ہے:

"ومن كان له نصاب فاستفاد في أثناء الحول مالا من جنسه ضمه إلى ماله وزكاه المستفاد من نمائه أولا وبأي وجه استفاد ضمه...وأما ثمن ‌الطعام ‌المعشور، وثمن العبد الذي أدى صدقة فطره فإنه يضم إجماعا."

(كتاب الزكاة، الباب الأول في تفسير الزكاة وصفتها وشرائطها، ج: 1، ص: 175، ط: بولاق مصر)

العنایہ شرح الہدایہ میں ہے:

"روي أن نصرانيا مر بفرس له على عاشر عمر - رضي الله عنه - فعشره، ثم مر به ثانيا فهم أن يعشره فقال النصراني: كلما مررت بك عشرتني إذا يذهب فرسي كله؟ فترك الفرس عنده وذهب إلى عمر - رضي الله عنه -، فلما دخل المدينة أتى المسجد فوضع يديه على عتبتي الباب فقال: يا أمير المؤمنين أنا الشيخ النصراني، فقال أمير المؤمنين: أنا الشيخ الحنيفي، فقص النصراني القصة فقال عمر - رضي الله عنه -: أتاك الغوث فنكس رأسه، ورجع إلى ما كان فيه، فظن النصراني أنه استخف بظلامته فرجع كالخائب، فلما انتهى إلى فرسه وجد كتاب عمر قد سبقه إنك إن أخذت العشر مرة فلا تأخذه مرة أخرى، فقال النصراني: إن دينا يكون العدل فيه بهذه الصفة لحقيق أن يكون حقا فأسلم."

(كتاب الزكاة، باب زكاة المال، ج: 2، ص: 229، ط: بولاق مصر)

فقط والله اعلم


فتوی نمبر : 144408102379

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں