بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

25 شوال 1445ھ 04 مئی 2024 ء

دارالافتاء

 

عشر مكمل پيدوارسے دينے كاحكم


سوال

میری چاول کی فصل ٹوٹل 1365من اور 30 کلو پیداوار ہوئی ہے اور کسانوں کا حصہ 341 من اور 17.5 کلو ہوا ہے مجھے عشر ٹوٹل حصے کی دینی ہے یا کسانوں کا حصہ کاٹ کے پھر دینا ہوگا کتنا عشر بنتاہے ۔

جواب

واضح رہے کہ   جس زمین کو سیراب کرنے پر   محنت مشقت اور پانی خریدنا نہ پڑتا ہو تو اس کی پیداوار پر  عشر(دسواں حصہ) ادا کیا جائے گا،اور اگر   زمین سیراب کرنے میں محنت و مشقت اٹھانی پڑتی ہو یا پانی خریدنا پڑتا ہو تو اس  صورت میں  نصفِ  عشر (بیسواں حصہ)ادا کیا جائے گا ،مثلا  پہلی  صورت میں 100من  سے دس من  عشر دیا جائے گا، اور دوسری صورت میں 100 من  میں سے پانچ من  عشردیا جائے گا۔

صورت مسئولہ میں  زمین کی پیداوار جس کے گھر آئے گی زمین کا عشر بھی اسی کے ذمہ ہوگا، لہذامزارع (ہاری) کے حصے میں جتنی پیداوار آئے اس کا عشر اس کے ذمہ ہے، اور مالک (زمین دار) کے حصے میں جتنی جائے اس کا عشر اس پر لازم ہے،اب مزارع اور مالک چاہے پیداوار تقسیم کرنے  سے پہلے عشر ادا کریں یا بعد میں دونوں صورتیں درست ہیں۔

 فتاوی شامی میں ہے : 

"والعشر يجب في الخارج والخارج بينهما فيجب العشر عليهما".

(كتاب الزكوة ، باب السائمة،2/ 275 سعيد )

فتاوی شامی میں ہے :

" لأن العلة في العدول عن العشر إن نصفه في مستقى غرب ودالية هي زيادة الكلفة كما علمت".

 (كتاب الزكوة ، باب العشر،2/ 328،سعيد)

فقط والله اعلم 


فتوی نمبر : 144404102087

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں