بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

15 شوال 1445ھ 24 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

عروش نام رکھنے کاحکم


سوال

عروش نام کیسا ہے اور اس کے معنی کیا ہیں؟ لڑکی کا نام رکھنا ہے اگر یہ نام اسلامی لحاظ سے ٹھیک نہیں ہے تو مہربانی فرما کر کو اچھا نام تجویز کریں جو نام آپ لوگوں کی ویب سائٹس پر ہے وہ مجھے پسند نہیں آرہے ہیں۔

جواب

عروش   عین کےضمہ(پیش) کے ساتھ عرش کی جمع ہےاس کے مختلف معانی آتے ہیں:     

بادشاہت، تختِ شاہی، تختِ سلطنت ،  اصل و بنیاد ، باگ ڈور ،  "استوی الملك علی عرشه": تختِ سلطنت پر بیٹھنا، ملک کی باگ ڈورسنبھالنا، "ثل عرشه": ہوا اکھڑنا ، بے عزت ہونا ، سلطنت کم زور ہونا،  چھت۔

مذکورہ معانی میں سے بعض معانی کے اعتبار سے ’’عروش‘‘ نام رکھا جاسکتا ہے، تاہم نام کے لیے بہتر یہ ہے کہ صحابیات رضی اللہ عنہن یا امت کی گزری ہوئی نیک خواتین کے ناموں میں سے کسی کے نام پر یا اچھا بامعنی نام رکھ لیا جائے۔

المعجم الوسیط میں ہے:

"(العرش) الملك وسرير الملك وفي التنزيل العزيز {ولها عرش عظيم} وقوام الأمر يقال استوى الملك على عرشه ملك وثل عرشه وهى أمره وذهب عزه والسقف والمظلة وأكثر ما تكون من القصب وما يدعم به الكرم من خشب ليقوم عليه وتسترسل عليه أغصانه وظهر القدم وعرش القوم رئيسهم المدبر لأمورهم وعرش الطائر عشه (ج) ‌عروش وأعراش."

(باب العين،ج:2،ص:593،ط:دارالدعوة)

فقط والله اعلم


فتوی نمبر : 144406101047

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں