بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

24 شوال 1445ھ 03 مئی 2024 ء

دارالافتاء

 

عروج فاطمہ نام رکھنا کیسا ہے؟


سوال

عروج فاطمہ نام رکھنا کیسا ہے اور اس کا معنی کیا ہے ؟

جواب

 صورت مسئولہ  میں عروج کا معنیٰ ہے: اونچا ہونا، بلند ہونا، لہذا اس معنیٰ کے لحاظ سے عروج فاطمہ نام رکھناجائز تو ہے۔لیکن بہتر یہ ہے کہ صرف فاطمہ نام رکھا جائے، چوں کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم  کی لختِ جگر، سیدۃ النساء کا نام  ہونے کی وجہ سے باعث برکت بھی ہے۔

القاموس الوحید میں ہے :

"عروجا:اونچا ہو نا،بلند ہونا ۔"

(ص:1063،ادارہ اسلامیات )

فقط واللہ اعلم 


فتوی نمبر : 144503101884

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں