بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

16 شوال 1445ھ 25 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

اردو زبان میں تاریخ کی کتب


سوال

صحابہ کرام اورانبیاء کے بارے میں تاریخ کی کوئی کتاب بتائیں، جس میں ان کی پوری تاریخ اورقصےہوں؟

جواب

قرآن کریم میں جن انبیاء کرام کا تذکرہ اورواقعات بیان ہوئے ہیں ان کے لیے اردو زبان میں بہتر کتاب، قصص القرآن، مصنف مولاناحفظ الرحمٰن سیوھاریؒ کی ہے۔ اورسیرت الرسول صلی اللہ علیہ وسلم جاننے کے لیے سیرت مصطفیٰ مولاناادریس کاندھلوی ؒ کی ہے جبکہ صحابہ کرام رضوان اللہ علیھم اجمعین سے متعلق حالات اورواقعات حیات الصحابہ ، مصنف مولانا یوسف کاندھلویؒ کا مطالعہ کیا جائے۔ فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 143101200563

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں