بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

17 شوال 1445ھ 26 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

عورتوں کا روزہ کن چیزوں سے ٹوٹتا ہے؟


سوال

عورتوں کا روزہ کس وجہ سے ٹوٹتا ہے؟

جواب

جن چیزوں سے مردوں کا روزہ ٹوٹ جاتا ہے، ان ہی چیزوں سے عورتوں کا روزہ بھی ٹوٹ جاتا ہے یعنی ہر وہ چیز جو معتاد راستوں (منہ ، ناک ، کان وغیرہ) سے  انسان کے بدن  میں داخل ہوجائے، اور جماع یا ہر وہ فعل جس میں جماع کا معنی پایا جائے روزے کی حالت میں صادر ہوجائے تو روزہ ٹوٹ جاتا ہے خواہ غلطی سے ہو یا زبردستی سے۔

اسی طرح عورتوں کو اگر روزے کے دوران ماہواری شروع ہوجائے   یا ولادت کے بعد خون جاری ہوجائے  تو اس سےبھی روزہ ٹوٹ جاتا ہے۔ 

باقی  روزہ توڑنے والی چیزوں کی  جزئیات بہت زیادہ ہیں، لہذا یہاں ان سب کا لکھنا مشکل ہے، جس مسئلے کے بارے میں حکم معلوم کرنا ہو، وہ متعینہ طور پر لکھ کر معلوم کرلیجیے، یا اس کی تفصیل کے لیے مفتی انعام الحق قاسمی صاحب مدظلہم کی کتاب ”روزہ کے مسائل کا انسائیکلوپیڈیا“ کا مطالعہ کیجیے۔فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144207200769

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں