بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

18 رمضان 1445ھ 29 مارچ 2024 ء

دارالافتاء

 

عورت سے غلط تعلقات کے بعد اس کی بہن سے نکاح کرنا


سوال

زینب اور فاطمہ دو بہنیں ہیں،  زید کا زینب سے تعلق رہا، لیکن دخول نہیں کیا، اب آیا زید کا نکاح فاطمہ سے جائز ہے؟

جواب

نامحرم سے  تعلقات رکھنا، میل جول، اور شرعی ضرورت کے بغیر بات چیت کرنا یا ہنسی مذاق وغیرہ کرنا شرعاً ناجائز اور حرام ہے، لہذا زید نے زینب سے جو نازیبا حرکات کیں  اس پر توبہ واستغفار کرنا لازم ہے، تاہم  زید کے لیے زینب کی بہن فاطمہ سے نکاح جائز ہے، فاطمہ اس کے لیے حرام نہیں ہوئی۔

"فتاوی شامی" میں ہے:

"وفي الخلاصة: وطئ أخت امرأته لا تحرم عليه امرأته''۔

''(قوله: وفي الخلاصة إلخ) هذا محترز التقييد بالأصول والفروع، وقوله: لايحرم أي لاتثبت حرمة المصاهرة."

(3/ 34، کتاب النکاح، فصل في المحرمات، ط: سعید)

 فقط  واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144206200050

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں